اسد عمر مستعفی ، لیکن ان کا متبادل کون ہوگا؟حامد میر نے انتہائی حیران کن جواب دیدیا

وزیرخزانہ اسدعمرنے کابینہ سے علیحدگی کا اعلان کردیا اوروزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان بنانے کیلئے امیدظاہر کی۔ اطلاعات ہیں کہ کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے ۔

اسدعمر کی کابینہ سے علیحدگی کے بعد جب وزیراعظم کے بیک اپ پلان اور متبادل کے بارے میں نجی ٹی وی چینل نے حامد میر سے سوال کیا تو ان کاکہناتھاکہ ”مجھے نہیں پتہ ، وزیراعظم سے پوچھیں“۔حامد میر کاکہناتھاکہ ’ہمیں ایک ڈیڑھ ماہ سے ا ن تبدیلیوں کا پتہ تھا،اسد عمرپر کابینہ کے مختلف ساتھی وزرا تنقید کرتے ، وزیراعظم کی موجودگی میں بھی کافی بحث ہوچکی اور ہم اپنے پروگرامز اور کالموں کے ذریعے یہ بتابھی چکے ہیںکہ زیرعتاب ہیں، کل شام تک ہمیں یہ نہیں پتہ تھا

کہ اسد عمر علیحدگی کیلئے رضامند ہیں یا نہیں ۔ایک اورسوال کے جواب میں حامد میر نے بتایاکہ اسدعمر کی تبدیلی کی بہت سی وجوہات ہیں اور معاشی پالیسیوں کی بجائے پارٹی کی اندرونی سیاست زیادہ وجہ ہے ۔ حامد میر کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کے اندر بھی گروپ بندی موجود ہے ، ایک گروپ شاہ محمود قریشی اور دوسرا جہانگیرترین کاحمایت یافتہ ہے اور اس وقت دونوں گروپوں کی آپسی لڑائی عروج پر ہے ، اسد عمر کا تعلق بھی جہانگیرترین مخالف گروپ سے ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.