استعفیٰ منظور ہونے کے بعد اسد عمر نے تحریک انصاف کیلئے پیغام جاری کر دیا
وزیراعظم عمران خان دو روز قبل وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر دی ہیں جس کے تحت فواد چوہدری کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے جبکہ اسد عمر نے کوئی اور وزارت لینے سے بھی انکار کر دیا ہے اور ان کا استعفیٰ بھی منظور کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ” میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں جنہوں نے گزشتہ دونوں میں مجھے سپورٹ کیا ، پی ٹی آئی کے لاکھوں بے غرض ، نظریاتی اور جذبے سے بھر پور سپورٹرز ہیں جو کہ تحریک انصاف کے نظریے کے محافظ ہیں ، یہ آپ کا جذبہ ہی ہے جس سے عمران خان اور اس کی ٹیم قوت حاصل کرتی ہے ، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔“