اسد عمر کی عہدے سے چھٹی ۔۔۔ ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے بالاخر بڑا اعلان کردیا
وفاقی کابینہ میں شامل پانچ وزراءکے قلمدان تبدیل کیے جانے کی خبروں کی وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے تردید کردی اور بتایا ہے کہ اسد عمر سمیت کابینہ میں شامل کسی وزیرکی تبدیلی کی خبروں میں صداقت نہیں ۔ وزیراعظم کابینہ کے ہراجلاس میں وزرا کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں۔ ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ اسد عمر سمیت کابینہ میں شامل کسی وزیرکی تبدیلی کی خبروں میں صداقت نہیں ۔ وزیراعظم کابینہ کے ہراجلاس میں وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ وزرا سے قلمدان واپس لینا وزیراعظم کی ثوابدید ہے لیکن کسی وزیرکو تبدیل کیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔یادرہے کہ اس سے پہلے نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ پانچ وزراتوں کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے
اوروزیرخزانہ اسد عمر کو وزارت پٹرولیم دیئے جانے کا امکان ہے ۔ وزارت خزانہ کے لیے بطور ایڈوائزر شوکت ترین کا نام موجود ہے لیکن زیادہ امکان ہے کہ ٹیکنوکریٹ کو ایڈوائزر لیاجائے گا اور وزیراعظم خود معاملات دیکھیں گے جبکہ ریلوے، توانائی اور مواصلات کے وزیروں کی کارکردگی اچھی رہی ۔رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ ، وزارت داخلہ اور وزارت پٹرولیم کے قلمدان واپس لیے جانے کا فیصلہ کیاگیا اور شہریارآفریدی کی جگہ وزارت داخلہ کی ذمہ داری اعجاز شاہ کو
سونپے جانے کا امکان ہے ۔سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا تھا کہ یہ تبدیلی بجٹ سے پہلے یا بجٹ کے بعد کرنے کی دوتجاویز تھیں اور اب بجٹ سے پہلے تبدیلی کی تجویز زور پکڑگئی کیونکہ متعلقہ حکام کا خیال تھا کہ نئے لوگ اپنی ذمہ داری اور ذہن کے مطابق فیصلے کریں تاکہ آئندہ بجٹ بھی ان کی مرضی سے آسکے اور مزید ایک سال انتظار نہ کرنا پڑے تاہم مزید چند دنوں میں یہ صورتحال واضح ہوجائے گی ۔