آئندہ گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ، مگر کیسے ؟ وفاقی وزیر اسد عمر نے قوم کو خوشخبری سنا دی
حکومت کے وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے کہا ہے کہ ایران سے پاکستان کیلئے 100 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کے معاملے پر جلد مذاکرات کئے جائیں گے، ایران کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ پیر کو وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب سے ایران کے سفیر
مہدی ہنردوست نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر پاور نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتا ہے، دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبہ میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ ملاقات میں دونوں شخصیات پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کے
عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ توانائی کی پیداوار اور ٹرانسمیشن میں تعاون کیلئے مزید نئی راہیں تلاش کی جائیں گی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے ہری پور سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان کو وزیرتوانائی بنانے کا جو فیصلہ کیا ہے اس کے تحت وزارت کا
حلف اٹھاتے ہی عمر ایوب خان کو ایک ایسا اعزاز حاصل ہو جائے گا جو کسی بھی سیاسی رہنما کو اس سے پہلے حاصل نہیں ہواکیونکہ ان کے والد سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان بھی وفاقی وزیر پانی وبجلی رہ چکے ہیں اور اس طرح یہ ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہوگا کہ ایک نئے وفاقی وزیر کے والد بھی اسی محکمے کے وزیر رہے ہوں جس کا انہیں چارج دیا گیا ہے ۔