مسائل حل ، مشکلات ختم ہونے کا وقت آن پہنچا ، وزیر خزانہ اسد عمر نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر مل چکے ہیں، یو اے ای سے مذاکرات آخری مراحل میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فاروق نائیک کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹی فنانس کا اجلاس منعقد ہوا،
جس میں وزیرِ خزانہ نے کمیٹی کو سعودی تعاون کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اسد عمر نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر مل چکے ہیں، جب کہ آئل فیسلیٹی جنوری سے شروع ہو جائے گی۔ وزیرِ خزانہ نے کمیٹی کو بتایا کہ آئندہ 3 سال ماہانہ 27 کروڑ ڈالرز کا تیل سعودی عرب سے ادھار ملتا رہے گا، اور سعودی عرب سے قرض کی مجموعی رقم 6 ارب ڈالر ہوگی۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات سے مذکرات بھی آخری مراحل میں داخل ہو
چکے ہیں، اور آئندہ چند دنوں میں معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حکومت سنبھالنے کے بعد ملک کی تباہ حال معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے وزیرِ اعظم نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے قرض لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں سعودی عرب کو سی پیک منصوبے میں بھی پارٹنر کی حیثیت سے شامل کیا گیا۔ دوسری طرف ملک میں گیس بحران نے بھی سر اٹھایا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے وزیرِ خزانہ اسد عمر کو پانچ دن قبل برادر اسلامی ملک قطر کا ہنگامی دورہ کرنا پڑا، جہاں انھوں نے قطر حکام سے ملاقات کر کے ایل این جی جہازوں میں اضافے کی درخواست کی۔