تیری بے وفائی نے ہمیں مار ڈالا۔۔۔ کوہاٹ کی ایک خاتون اپنے آشنا کو چھوڑ کر لاہور منتقل ہو گئی مگر پھر عاشق نامراد نے اپنی محبوبہ کے پیچھے پہنچ کر ایسا کام کر ڈالا کہ لاہوریے بھی دنگ رہ گئے

لاہور ( ویب ڈیسک)غازی آباد کے علاقے میں آشنا نے خاتون کو بیوفائی کرنے پرفائر مار کر زخمی کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو ٹیم کی مدد سے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا،بتایا گیا ہے کہ ،

غازی آباد کے علاقے تاج پورہ سکیم جمال مصطفیٰ مسجد کے قریب 28سالہ جمیلہ نامی خاتون اپنے شوہر شہباز کے ہمراہ کوہاٹ سے آکراپنے ماموں کے گھر نچلے پورشن میں مقیم ہو گئی ، اس کا شوہر محنت مزدوری کی غرض سے نجی کمپنی میں بطور سیلز مین ملازمت بھی کرنے لگا جبکہ اس کا عاشق 26سالہ عثمان کوہاٹ سے اس کو ڈھونڈتا ہوا وہاں پہنچ گیااور خاتون کے سامنے آنے پر اس نے کہا کہ میں نے تم کو کہا ں کہاں تلاش نہیں کیا اور تم مجھے بتا کر کیوں نہیں آئی تھی تم نے میرے ساتھ بیوفائی کی ہے جس کی تمہیں سزا ضرور ملے گی اس بات کے بعد عاشق نے پستول نکال کر خاتون کو فائرمار کر زخمی کر دیا اور بعد ازاں عثمان نے خود کوبھی گولی مار لی،پولیس نے بتایا کہ خاتون کے شوہر سے متعدد بار رابطہ کرنے پر وہ ابھی تک مقدمہ کے اندراج کے لیے نہیں آیا جس کی وجہ سے قانونی کارروائی نہیں کی جاسکی ہے ۔ جبکہ دوسری جانب اسلام آباد کے ایف نائن پارک کے مالی نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

متاثرہ لڑکی نے تھانہ مارگلہ میں درخواست دی کہ اس نے اپنی چھوٹی بہن کے دوست حسین کو سمجھانے کیلئے ایف نائین پارک بلایا، حسین کے ساتھ دیکھ کر پارک کے مالی شیراز کیانی نے حراساں کیا اور پولیس کے حوالے کرنے کی دھمکی دی۔2 ہزار روپے رشوت لے کرحسین کو جانے دیا جبکہ متاثرہ لڑکی کے مطابق اسے جنگل کے راستے سے باہر جانے کا کہا جہاں پر شیراز کیانی نے گارڈ اور دیگر ملازمین کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم شیراز کیانی سمیت 3 افراد کو گرفتارکرلیا، ابتدائی تفتیش کے دوران شیراز کیانی نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

Source

Comments are closed.