آسیہ بی بی کیس: مظاہرین دھرنا ختم کرنے کیلئے تیا ر ٓآسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں شامل اب ملک سے با ہر نہیں جا سکے گی دوبارہ قید کر نےکی تیا ری ، سپریم کورٹ میں اہم کا م کر دیا گیا
آسیہ بی بی کی رہائی پر گزشتہ دو روز سے پورے ملک میں دھرنا دیے بیٹھے مظاہرین کے حکومت سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ دنیا نیوز ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد پورے ملک کو اپنے احتجاج سے مفلوج کرنے والے مظاہرین نے حکومت سے مذاکرات کرنے اور دھرنا ختم کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آسیہ بی بی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ادھر دھرنا مظاہرین نے آسیہ بی بی کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں
ریویو پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا کو ملک میں امن وامان کی صورتحال پر بریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی کی جانب سے نوید قمر اور مسلم لیگ ن کی جانب سے ایاز صادق کو فوکل پرسن نامزد کیا ہے حکومت کی کوشش ہے کہ اپوزیشن کو ساتھ ملا کر اس مسئلے کے حل کیلئے ایک مشترکہ حکمت عملی ساتھ لے کر چلیں۔تاہم انہوں نے مظاہرین پر
واضح کیا کہ لوگوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن جو لوگ تشدد میں شرکت کریں گے اور ریاست کو چیلنج کرنے کی کوشش کریں گے انھیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ یہ بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، وہ ایسا کریں گے تو انھیں اس کا حساب دینا پڑے گا۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے پہلی مرتبہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آسیہ بی بی کے فیصلے کیخلاف احتجاج کرنیوالوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، قوم کو جلد
خوشخبری ملے گی۔قومی اسمبلی میں امن و امان کی صورتحال پر جاری بحث کے دوران شہریار آفریدی نے بتایا کہ تمام صوبوں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ طویل مشاورت ہوئی ہے اور یہ فیصلہ ہوا ہے کہ احتـجاج کے خاتمے کے لیے طاقت کا استعمال نہ کیا جائے بلکہ ان سے بات کی جائے۔