توہین رسالت جرم میں بری ہونیوالی آسیہ بی بی کے شوہر بارے اچانک بڑی خبر آگئی

پاکستان کی سپریم کورٹ سے توہین رسالت کے جرم میں بری ہونے والی آسیہ بی بی کے شوہر عاشق مسیح نے برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا سے پناہ کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت کے تحریک لبیک سے معاہدے کے بعد ان کے خاندان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو پیغام میں عاشق مسیح نے کہا ہے کہ انھیں اپنے خاندان کی سلامتی کے بارے میں تشویش ہے۔

انہوںنے کہاکہ میں برطانیہ کے وزیراعظم سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہماری مدد کریں اور جہاں تک ممکن ہو ہمیں آزادی دلائیں۔انھوں نے برطانیہ کے علاوہ امریکہ اور کینیڈا سے بھی مدد مانگی ہے۔اس سے پہلے عاشق مسیح نے جرمنی کے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ آسیہ بی بی بی کی بریت کے بعد شروع ہونے والے

مظاہروں کو رکوانے کے لیے حکومت اور تحریک لبیک کے مابین معاہدے کے بعد وہ اور ان کا خاندان خوفزدہ ہے۔عاشق مسیح نے کہا کہ معاہدے سے ان میں خوف کی لہر دوڑ گئی اورایسی نظیر قائم کرنا غلط ہے جس کے نتیجے میں آپ عدلیہ پر دباؤ بڑھاتے ہیں۔ موجودہ صورتحال ہمارے لیے بہت خطرناک ہے۔ ہماری

کوئی سکیورٹی نہیں اور ہم یہاں چھپ کر بیٹھے ہیں اور بار بار اپنا ٹھکانہ تبدیل کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان کی اہلیہ آسیہ بی بی نے پہلے ہی بہت تکلیف برداشت کر چکی ہے اور 10 برس جیل میں گزارے ہیں اور میری بیٹیاں ان کی آزادی کے لیے بے تاب ہیں تاہم اب نظر ثانی کی اپیل ان کی مشکلات کو طول دیگی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.