”میرے دوست کی آسیہ بی بی کے اہلخانہ سے بات ہوئی ہے اور وہ ۔۔۔ “ دفتر خارجہ کی آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی خبروں کی تردید کے بعد صحافی عمر چیمہ بھی میدان میں آگئے

توہین رسالت ﷺ کیس میں سپریم کورٹ سے بری ہونے والی آسیہ بی بی کو جیل سے رہائی مل چکی ہے لیکن ان کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے متضاد اطلاعات کا بازار گرم ہے جس کی دفتر خارجہ بھی تردید کرچکا ہے لیکن اب صحافی عمر چیمہ بھی میدان میں آگئے ہیں۔

بی بی سی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ جیل سے رہائی کے بعد آسیہ بی بی نیدرلینڈ روانہ ہوچکی ہیں جس کے بعد قومی اخبارات اور ٹی وی چینلز نے بھی یہ خبر نشر کرنا شروع کردی ۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی یا پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے ہنگامہ مچا رہا جس کے بعد آج (جمعرات کو) علی الصبح دفتر خارجہ کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی موجود ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی خبروں کی تردید کیے جانے کے بعد تحریک انصاف کے ناقد سمجھے جانے والے صحافی عمر چیمہ نے بھی دفتر خارجہ کے موقف کی تائید کردی۔ عمر چیمہ نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا کہ ان کے ایک دوست کی آسیہ بی بی کے اہلخانہ سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی موجود ہیں۔
News 1541655934 2630

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.