آسیہ بی بی آزادشہری ہے، اس وقت کہاں ہے ؟؟ حکومت نے اعلان کر دیا

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں محفوظ مقام پر موجودہے،آسیہ بی بی آزادشہری ہے،جہاں چاہے جاسکتی ہے۔آزادشہری کی نقل وحرکت پرکوئی پابندی نہیں،آسیہ بی بی کیس کی نظرثانی درخواست عدالت میں ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے چینی ہم منصب کی دعوت پرچین کا دورہ کیا،دورے سے پاک چین تعلقات کومزیدمستحکم کرنے میں مددملی۔برطانوی پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم بے نقاب کیے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے بعددوسری عالمی رپورٹ ہے۔رپورٹ نے مقبوضہ کشمیرمیں لاگوقوانین کی نشاندہی کی،رپورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کومقبوضہ کشمیردورے کی تجویزدی گئی۔

ڈاکٹر فیصل نے عافیہ صدیقی سے متعلق بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر امریکا سے بات ہوئی ہے البتہ رہائی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جب ڈاکٹر عافیہ کے بارے میں فیصلہ نہیں ہوا تو نہیں کہہ سکتے کہ رہائی کب تک ہوگی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.