آسیہ بی بی کی بریت، بالآخر پاک فوج کے ترجمان نے بھی خاموشی توڑ دی، واضح اعلان کر دیا

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ آسیہ بی بی کی سپریم کورٹ سے بریت کے بعد ملک میں پیدا ہونے والے حالات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہاہے کہ آسیہ بی بی کے کیس کا فیصلہ قانونی معاملہ ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کےخلاف مذہبی جماعتوں نے دھرنا دیا اس لیے فوج کو ہر معاملے میں گھسیٹنا افسوسناک ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسیہ بی بی کے کیس کا فیصلہ قانونی معاملہ ہے،آسیہ بی بی کا کیس گزشتہ 10سال سے عدالتوں میں چل رہاہے،تمام مسلمانوں کا حضورپاکﷺ سے محبت کا رشتہ ہے ،حضورﷺسے محبت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا, اسلام ہمیں امن، درگزر اور محبت کا درس دیتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے میں مصروف ہے، ملک میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھی جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی ہدایت پر مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی تھی تاہم ابھی وہ کسی نتیجہ پر پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے جبکہ وزیراعظم پانچ روزہ دورہ چین پر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ دوست ملک کے ساتھ کئی اہم ترین معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.