سپریم کورٹ سے بری ہونے والی آسیہ بی بی کو کس ملک لے جایا جائے گا ؟ بھائی نے انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا

کورٹ نے آسیہ بی بی کو بری کر دیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں مظاہرے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے تاہم انہیں جلدہی ملک سے روانہ کر دیا جائے گا اور اس حوالے سے ان کے بھائی کا بیان سامنے آ گیاہے جن کا کہناہے کہ آسیہ کو پنا ہ دینے کیلئے فرانس اور سپین کی جانب سے پیشکش کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آسیہ بی بی کے بھائی جیمز مسیح کا کہنا تھا کہ 5 بچوں کی ماں 55 سالہ آسیہ بی بی کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے اور باقاعدہ رہائی کا انتظار کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آسیہ پاکستان میں محفوظ نہیں رہیں گی ، ان کے پاس کوئی اور چارہ نہیں ہے اور وہ جلد ہی ملک چھوڑ دیں گی۔جیمز مسیح نے ان کی منزل کے حوالے سے کسی ملک کا نام نہیں لیا لیکن فرانس اور اسپین دونوں ممالک نے پناہ دینے کی پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسیہ بی بی کے شوہر عاشق مسیح اکتوبر کے وسط میں اپنے بچوں کے ساتھ برطانیہ کا دورہ کرکے واپس لوٹے ہیں اور ان کی رہائی کو انتظار کرہے ہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر غصے کے شکار عوام کے حملوں سے خوفزدہ آسیہ بی بی کے اہل خانہ ان سے دوبارہ ملنے کے منتظر ہیں۔عاشق مسیح کا کہنا تھا کہ میری بیٹیاں جب ان کی ماں ان سے دور ہورہی تھیں تو صرف 10 برس کی تھیں، انہوں اپنی ماں کے ساتھ گزارے وقت کی زیادہ یاد نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ، ہم عدالت کے شکرگزار ہیں کہ اس نے ہمیں انسان تصور کرتے ہوئے بنا کسی عقیدے اور مذہب کی تفریق کیے فیصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ 50 سالہ آسیہ کو ان کے لیے سیکیورٹی انتظامات کے باعث جیل سے رہا نہیں کیا گیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.