میں صرف مسلمانوں کا نہیں سارے پاکستانیوں کا قاضی ہوں ۔۔ آسیہ کو کیوں بری کیا ؟ چیف جسٹس پاکستان نے عمران خان سے متعلق کیا بات کر دی ؟ دھماکہ خیز خبر

چیف جسٹس ثاقب نثار نے آسیہ بی بی بریت کیس میں اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہےکہ ہم صرف مسلمانوں کے نہیں بلکہ سب پاکستانیوں کے قاضی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے توہین رسالت ﷺ کے الزام میں آسیہ بی بی کو بری کیا گیا جس کے بعد ملک بھر میں چیف جسٹس پاکستان کے اس فیصلے کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ ملک کے بڑے شہروں کی بڑی شاہراہیں اور مراکز بلاک کر دیے گئے ہیں ۔ ملک کی خراب ہوتی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر گزشتہ رات وزیر اعظم عمران

خان نے قوم سے ہنگامی خطاب بھی کیا جس میں انہوںنے پاکستانیوں کو پر امن رہنے کی تلقین کی جس کے بعد آج چیف جسٹس ثاقب نثار نے عوام کو پر امن رہنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم محض مسلمانوں کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے قاضی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حرمت ِ رسول ﷺ پر ہماری جان پر بھی قربان ، فیصلہ

کرنے والے بینچ میں وہ لوگ شامل ہیں جو نبی کریم ﷺ پر درود شریف پڑھتے ہوئے آپ ﷺ کی محبت میں آبدیدہ ہو جاتے ہیں ۔ ہم نے فیصلہ کا آغاز کلمہ شہادت سے کیا ۔ثاقب نثار نے کہا کہ ہم بھی مسلمان ہیں اور حرمت رسول ﷺ ہمارے لیے سب سے مقدم ہے ۔انہوںنے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب پُر امن رہیں جیسا آپ کو وزیر اعظم نے کہا ۔ واضح رہے کہ آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ چیف جسٹس ثاقب نثار سمیت 2سینئر ججز جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مظر عالم خان نے دیا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.