جمعرات کو احتجاج کا اعلان ،تحریک لبیک کے بعد سب سے بڑی مذہبی قوت آسیہ بی بی کے معاملے پر میدان میں آگئی

متحدہ مجلس عمل نے کہا ہے کہ شہر قائد میں جمعرات کو آسیہ بی بی کی بریت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ملین مارچ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔

تفصیل کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے اتحادی اور جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن نے اعلان کیا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف جمعرات کو کراچی میں ملین مارچ کریں گے جہاں اس حوالے سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔جمعیت علماءاسلام ف نے 8نومبر کو اپنے کارکنان کو شاہراہ قائد پر اکٹھے ہونے کی ہدایت بھی کی ہے ۔جمعرات کو ہونے والا ملین مارچ مولانافضل الرحمان کا دوسرا بڑا سیاسی جلسہ ہو گا ،انہوں نے پہلا جلسہ گزشتہ جمعے کو پشاور میں کیا تھا ۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی بریت کا فیصلہ سنا یا جس کے بعد تحریک لبیک کے کارکنان احتجاج کرنے کے لیے سڑکوں پر آگئے اور اس دوران املاک کو بھی نقصان پہنچا یا گیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.