ایشیاءکپ کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر جرمن سفیر نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ بھارتی ’جل بھن‘ جائیں گے
پاکستان کو ایشیاءکپ 2020 کی میزبانی ملنے پر شائقین کرکٹ خوش تو ہیں ہی مگر جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے اس حوالے سے ایسا پیغام جاری کر دیا ہے کہ پاکستانیوں کی خوشی دوبالا ہو جائے گی۔
جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے پاکستان کو ایشیاءکپ کی میزبانی ملنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آرہی ہے۔جرمن سفیر پاکستان اور پاکستانی شہریوں سے بے حد لگاو¿ رکھتے ہیں اور وہ اپنے ٹوئٹر بیانات کے ذریعے سماجی پیغامات کے علاوہ وقتاً فوقتاً خوبیوں اور خامیوں کی نشاندہی بھی کرتے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں ایشیاءکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2020 کی میزبانی پاکستان کو دینے کا اعلان کیا گیا، البتہ میچز کہاں ہوں گے اس کا فیصلہ ایونٹ سے کچھ عرصہ قبل کیا جائے گا۔
دوسری جانب بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے اور اس کیساتھ ہی ایشیاءکپ 2020ءکا وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔