ایشیاءکپ میں شرمناک کارکردگی، محمد عامر کو بڑی سزا مل گئی، پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین خبر آ گئی

ایشیاءکپ 2018ءمیں قومی ٹیم کا انحصار باﺅلنگ لائن پر تھا اور بالخصوص محمد عامر سے تمام پاکستانیوں کو بے حد امیدیں تھیں تاہم وہ متاثرکن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے جس پر انہیں بڑی سزا مل گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کے کپتان تو سرفراز احمد ہی ہیں مگر محمد عامر کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے ہونے والے اعلان کے مطابق کپتان سرفراز احمد ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، اسد شفیق، حارث سہیل، عثمان صلاح الدین، یاسر شاہ، شاداب خان، بلال آصف، محمد عباس، حسن علی، وہاب ریاض، فہیم اشرف اور میر حمزہ شامل ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایشیاء کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور محمد عامر اپنی باؤلنگ سے متاثر کرنے میں پوری طرح ناکام نظر آئے جس پر ماہرین کیساتھ شائقین کرکٹ بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے 11 اکتوبر تک دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 16 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں ہو گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.