”جو کرنا ہے کر لو ، میں یہ کام نہیں کروں گا۔۔۔“ آصف علی زرداری کے فیصلے نے (ن) لیگ کی بھی ہوائیاں اڑا دیں، جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا
پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف زرداری نے رقم منتقلی کیس میں ضمانت کرانے یا پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے ۔
جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ کے سینئر اینکر حامد میر نے بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو 4اگست کو طلب کیا گیا ہے جس پر فریال تالپورنے اپنی ضمانت کروالی ہے جبکہ آصف زرداری نے اپنی ضمانت نہیں کروائی اور
پیش ہونے سے بھی انکار کردیا ہے ۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کہا ہے کہ وہ نہ ا س کیس میں ضمانت کروائیں گے اور نہ ہی پیش ہو نگے جس نے پکڑنا ہے پکڑ لے وہ پیش نہیں ہونگے ۔