کل آصف زرداری کو کہاں سے گرفتار کیا جائے گا ؟؟ تہلکہ خیز دعوی آ گیا
چیئرمین پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پیپلز پارٹی نے تیاری کر لی۔ ارکان پارلیمنٹ کو کراچی طلب کرتے ہوئے کل بینکنگ کورٹ پہنچنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کل بیکنگ کورٹ میں پیش ہونگے جس کے دوران عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست دی جائے گی۔ پیپلز پارٹی نے کل پیشی کے حوالے سے حکمت عملی بنا لی ہے جس کے تحت کراچی میں موجود تمام ایم پی ایز کو کل عدالت میں ساتھ چلنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ درخواست ضمانت مسترد ہونے کی صورت میں گرفتاری دے دی جائے گی۔
دوسری جانب ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کل پیشی کے موقع پر عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت منظور نہ کی تو احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا جائے گا جس کے لئے انتظامی سطح پرتمام اقدامات کر لئے گئے ہیں۔