مجھے پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے ، جیل جانا پڑا تو ————آصف زرداری نے بیان دے کر سب کو حیران کر ڈالا
سابق صدر مملکت وممبر قومی اسمبلی آصف ذرداری نے کہا کہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھوں گا سید ہاؤس میں اپنے اعزاز میں دئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے اگر جیل جانا پڑا تو خود جیل جاؤں گا آصف علی ذرداری نے کہا کہ
مجھے سیاسی بنیادوں پر جیل بھیجا گیا جبکہ ہمارے دور حکومت میں کسی کو سیاسی بنیادوں پر جیل نہیں بھیجا گیا ایم این اے آصف علی ذرداری نے کہا کہ لوگوں کو اب عقل آرہی ہے کہ نیب کے قوانین سخت ہیں جس کی وجہ سے وزراء اور افسران پریشان ہیں اور ترقیاتی کام کرانے سے گبھرارہے ہیں انہوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ ملازمتیں دینا جرم ہے تو یہ جرم کرتے رہیں گے انہوں نے کہا موجودہ حکومت کے دور میں روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کو آسمان پر پہنچا دیا گیا ہے ۔