”آصف زرداری اور نوازشریف کی ملاقات ہو گی “ خورشید شاہ نے اعلان کر کے تحریک انصاف کے ہوش اڑ ا دیئے
پیپلز پارٹی کے سینئر اورمرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہاہے کہ جب بھی آصف زرداری اسلام آباد آئیں گے تو نوازشریف کے ساتھ ملاقات ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق خورشید اہ کا کہناتھا کہ اگر ملک میں جنگل کا قانون ہے تو پھر ٹھیک ہے کر لیں گرفتار ،آصف زرداری کو گرفتار کرنے کیلئے ثبوت پیش کرنا ہوں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ نوازشریف اور زرداری کی گرفتاری پر مشترکہ احتجاج خارج ازامکان نہیں ہے ۔
یاد رہے کہ نجی ٹی و ی سماءنیوز نے دو دن قبل ایک خبر جاری کی تھی کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں جنوری کے اوائل میں ملاقات طے پا گئے ہیں تاہم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی جانب سے ایسے کسی بھی ٹیلیفونک رابطے کی تردید کی گئی تھی ۔
پیپلز پارٹی کا کہناتھا کہ جب ملاقات طے پائے گی تومیڈیا کو بتایا جائے گا جبکہ ن لیگ نے تردید جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا ایسی قیاس آرائیاں پھیلانے سے گریز کرے ۔