” کیا ضمانت ہو جائے گی ‘ ‘ صحافی نے یہ سوال کیا تو آصف زرداری غصے میں آ گئے اور نمائندے کا موبائل چھین کر ۔۔
سابق صدر آصف علی اور فریال تالپور جعلی اکاﺅنٹس میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں جہاں ممکنہ طور پر سابق صدر پہلی مرتبہ کسی صحافی کے سوال پر غصے میں آ گئے اور انہوں نے موبائل چھین لیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جہاں صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور ساتھ ساتھ چلتے ہوئے ان سے سوالات کرنے کی کوشش کی تاہم آصف زرداری کا موڈ کچھ اچھا نظر نہیں آیا ۔ آصف زرداری کے سامنے کی طرف چلتے ہوئے ایک صحافی نے موبائل کا کیمرہ آن کیا اور سوال کیا کہ ” کیا آج آپ کی ضمانت ہو جائے گی ؟“ جس پر سابق صدر غصے میں آ گئے اور انہوں نے صحافی کا موبائل چھین کر اسے بند کر دیا ۔