آصف زرداری بھی تا حیات نا اہل ۔۔۔؟ اسلام آباد ہائیکورٹ سے صبح صبح بڑی بریکنگ نیوز آ گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی،اسلام آبادہائیکورٹ کل کیس کی باقاعدہ سماعت کرے گی

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ سماعت کریں گےواضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماخرم شیر زمان اور عثمان ڈار نے انتخابی گوشواروںمیں اثاثے چھپانے پر سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات دائر کئے تاہم چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اعتراضات دور کرتے ہوئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔دوسری طرف جعلی اکاونٹس کے ذریعے منی لانڈنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور نے سپریم کورٹ

میں نظر ثانی درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست ایڈو کیٹ لطیف کھوسہ نے تیار کی ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں حتمی چالان داخل کرنے میں ناکام رہا، چاہتے تھے کہ معاملہ صاف شفاف انداز سے منطقی انجام تک پہنچے، ایف آئی اے تمام اداروں کی مدد کے باوجود کوئی ٹھوس شواہد تلاش نہ کرسکا، ایف آئی اے کی استدعا پر سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی تشکیل دی، جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، تحریری جواب دیا، جے آئی ٹی ہمارے خلاف براہ راست شواہد تلاش نہ کرسکی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.