عاطف میاں کو ہٹانے پر بھارتی میڈیا سٹپٹا گیا

ماہر معاشیات عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کمیٹی کی رکنیت سے ہٹانے کے فیصلے پر بھارتی میڈیا سٹپٹا گیا۔

بھارتی اخبار’’ٹائمز آف انڈیا ‘‘نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو اسلام پسندی میں گھراہوا قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت شروع سے ہی ایسے مسائل میں الجھ گئی ہے اور ماہر معاشیات عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کمیٹی کی رکنیت سے ہٹانے کا فیصلہ پہلا فیصلہ ہے۔

اخبار کے مطابق تعیناتی کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان کی کابینہ نے اس کی حمایت کی تاہم مذہبی جماعتوں اوردیگر کے دبائوپر حکومت کو یہ فیصلہ واپس لینا پڑا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.