ایٹمی دھماکوں کے 20سال مکمل ہونے پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا قوم کو شاندار پیغام

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ایٹمی دھماکوں کے 20 سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد۔ویڈیو پیغام میں نامور ایٹمی سائنسدان نے کہا کہ دشمن کو اب پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوتی، ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا گیا۔ اللہ کا احسان ہے کہ پاکستان

اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان ایٹمی قوت ہے، پاکستان ایسی قوت بن چکا ہے جسے کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، کوئی دشمن پاکستان پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں کرسکتا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.