عورت کا جنازہ پڑھنے پر چالیس جوڑوں کا نکاح ”ٹوٹ “ گیا، پھر پنجاب کے دیہات میں کیا کام کیا گیا؟ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

مخالف عورت کا جنازہ پڑھنے پر چالیس جوڑوں کا دوبارہ نکاح پڑھوا دیا گیا ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق تھانہ رجوعہ کے علاقہ چک نمبر 136 رجوکہ میں زرینہ بی بی نامی خاتون کا انتقال ہوا تو وہاں کے مولوی خالد نے اس کا جنازہ پڑھانے سے انکار کر دیا جس پر اس کے اہل خانہ ملحقہ گاوں چک نمبر 136 کے مولوی کاشف شاہ کو بلوا کر لائے اور اس کا جنازہ پڑھایا جس پر علاقہ میں موجود مولوی خادم نے مسجد میں اعلان کردیا کہ جس جس نے زرینہ کا جنازہ پڑھا ہے اس کا نکاح ٹوٹ گیا اور اپنے گاوں کے چالیس جوڑوں کے دوبارہ نکاح پڑھائے۔

خبر مقامی پولیس تک پہنچی تو انہوں نے نقص امن کے تحت مولوی سمیت دس افراد کو گرفتار کر لیا اور علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا جہاں علاقہ مجسٹریٹ نے ضمانت پر تمام لوگوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.