آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز میں 33 سال پرانی کٹ استعمال کرنے کا اعلان کر دیا

آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے بھارت کیخلاف 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوران 1986ءمیں استعمال ہونے والی کٹس استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے تصاویر بھی منظرعام پر آ گئی ہیں جس پر شائقین کرکٹ ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 1986ءمیں آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے ایلن بارڈر کی قیادت میں بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلی تھی جس دوران استعمال ہونے والی کٹس رواں مہینے ہونے والی سیریز میں استعمال کی جائیں گی۔

آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر پیٹر سڈل 33 سال قبل صرف ایک سال کے تھے جب آسٹریلین ٹیم نے یہ کٹ استعمال کی تھی تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ کٹ استعمال کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔ پیٹر سڈل نے اسے شاندار منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہمیں کل ہی پرانے ڈیزائن والی کٹ استعمال کرنے سے متعلق معلوم ہوا ہے لہٰذا ہر کھلاڑی کٹ ملنے اور اسے پہننے کیلئے بہت پرجوش ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.