آسٹریلیا نے بھارتی باؤلرز کو ’مار مار‘ کر بھرکس بنا دیا، کتنا ٹارگٹ دیدیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہوں گے
آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف دیدیا ہے، پیٹر ہینڈزکومب نے 75 اور عثمان خواجہ نے 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ پیٹر ہینڈزکومب نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور عثمان خواجہ نے 59 رنز بنائے جبکہ ایلکس کیری نے 24، ایرون فنچ نے 6، شان مارش نے 54، مارکوس سٹوئنس نے 47 اور گلین میکس ویل نے 11 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 54 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور بھوینشور کمار نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ رویندرا جدیجہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔