انتظار کی گھڑیاں ختم ! ایوان فیلڈ فیصلہ ،اپیلوں سے متعلق عدالت سے بڑی خبر آگئی

نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزاؤں کے خلاف اسلام آبادہائی کورٹ میں اپیلیں کل سماعت کے لیےمقرر کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف

اپیلیں کل سماعت کے لیےمقرر کردی۔جسٹس محسن اخترکیانی اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔یاد رہے نواز شریف ،مریم نواز اورکیپٹن(ر)صفدر نے احتساب عدالت کی جانب سے سزاؤں کیخلاف اپیلیں دائر کیں تھیں ، اپیلوں میں استدعا کی

گئی تھی کہ احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بری کیا جائے، اپیلوں پر فیصلے تک ضمانت پر رہا کیا جائے اور عارضی طور پر سزائیں معطل کی جائیں۔اپیلوں میں موقف اختیارکیا گیا کہ ضمنی ریفرنس اور عبوری ریفرنس کے الزامات میں تضاد تھا، حسن اور حسین نواز کو ضمنی ریفرنس کانوٹس نہیں بھیجاگیا، صفائی کے بیان میں بتایا تھا، استغاثہ الزام ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا تھا۔اپیلوں میں مزید کہا

گیا کہ احتساب عدالت کو فیصلہ ایک ہفتے مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی ۔عدالت نے درخواست مسترد کرکے غیرحاضری میں فیصلہ سنایا۔دائر اپیلوں میں احتساب عدالت کے جج اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ نواز شریف کی چارج شیٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 13 جولائی کو نوازشریف اور مریم نواز کو لندن سے لاہورپہنچتے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا ، جس کے بعد دونوں کو خصوصی طیارے پر نیو اسلام آباد ایئر پورٹ لایا گیا، جہاں سے اڈیالہ جیل منتقل

کردیا گیا تھا جبکہ کیپٹن صفدر پہلے سے ہی اڈیالہ جیل میں ہیں۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے چھ جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو مجموعی طورپر گیارہ سال اور مریم نواز کو آٹھ سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنائی تھی اور ساتھ ہی مجرموں پر احتساب عدالت کی جانب سے بھاری جرمانے عائد کیے گئے تھے۔فیصلے میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو 10 سال تک کسی بھی عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قرار دیا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.