اسمگلنگ کوئین ایان علی کے کروڑوں روپے مالیت کے فلیٹ پر پولیس کا چھاپہ ۔۔۔ کیا کیا چیزیں برآمد ہوئیں ؟ جان کرآصف زرداری کے پیروں تلے زمین نکل گئی

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کا کراچی میں 3 کروڑ روپے مالیت کا اپارٹمنٹ ضبط کرلیا گیا، جس پر پلویس نے چھاپہ مارتے ہوئے لگژری سامان ، تمام کاغذات اورہرچیز کو ضبط کر لیا گیا ہے ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کسٹم عدالت کے جج

ارشد حسین بھٹہ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں مشہور ماڈل ایان علی کی کراچی میں پراپرٹی ضبط کرنے کا حکم جاری کیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایان علی کا 3 کروڑ روپے مالیت کا کراچی میں اپارٹمنٹ بحق سرکار ضبط کرلیا گیا۔کسٹم عدالت نے ملزمہ کی یہ پراپرٹی نیلام کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا ہے جب کہ کراچی مجسٹریٹ نے پراپرٹی ضبط کرنے کی تصدیقی رپورٹ کسٹم عدالت راولپنڈی کو بھیج دی ہے۔واضح رہے کہ 14 مارچ 2015 کو بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایان علی کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ 5 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد رقم غیر قانونی طریقے سے دبئی لے جارہی تھیں۔ بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کیا

اور بیرون ملک جانے کی اجازت دی لیکن درجنوں مرتبہ طلبی کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں دوسری جانب خبر یہ بھی ہے کہ آصف زرداری کے قریبی دوست فیصل سخی بٹ کو بھی گرفتاری کا خدشہ، پارک لین کمپنی کیس میں نیب طلبی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔پارک لین کمپنی کواراضی فروخت کرنے والے فیصل سخی بٹ کی اسلا آباد ہائیکورٹ میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ نیب ہراساں کررہا ہے، پارک لین کمپنی کی تحقیقات سے نیب کوروکا جائے۔ بطور شہری مجھے اپنی جائیداد کی فروخت کا حق حاصل ہے، چیئرمین نیب کو اختیار نہیں ہے کہ وہ پرائیویٹ ٹرانزیکشن پر سوال کریں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب نے پرائیویٹ ٹرانزیکشن پر تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، نیب میں شامل تفتیش ہوکر زمین فروخت کرنے کی دستاویزات پیش کرچکا ہوں۔۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.