عمران خان کا سپیکر ہاﺅس کو اپنا مسکن بنانے کا فیصلہ لیکن ایاز صادق گھر کا قبضہ کب چھوڑیں گے؟ خود ہی اعلان کردیا
کیا وزیراعظم عمران خان بطورچیف ایگزیکٹو سپیکر ہائوس کو اپنا مسک بنا سکتے ہیں۔اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ سپیکر ہائوس پارلیمنٹ کا حصہ ہے۔ اسمبلی روایات کے تحت یہاں صرف سپیکر قومی اسمبلی ہی رہ سکتے ہیں۔ جہاں تک نئی حکومت کے
بعد سپیکر ہائوس کے کردار کا تعلق ہے تو نیا سپیکر آنے کے باوجود پرانا 30روز تک سپیکر ہائوس میں رہ سکتا ہے۔ البتہ موجودہ سپیکر ایاز صادق کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اراکین اسمبلی کے حلف کے فوری بعد سپیکر ہائوس خالی کر دیں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ نہ جانے کیوں عمران خان نے سپیکر ہائوس کو اپنا مسکن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔