ایک سال قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے پاک فوج کے میجر کے گھر خوشیوں کی پری کی آمد ۔۔۔۔۔ ہر طرف سے مبارکباد کے پیغامات ملنے لگے
معروف اداکارہ عائشہ خان بیٹی کی ماں بن گئیں ہیں۔نوائے وقت کے مطابق بتایاگیاہے کہ ان کے ہاں پہلی بیٹی کی ولادت ہوئی
جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بیٹی اور شوہر کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہے۔عائشہ خان ماڈلنگ ،ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ برس شادی کے بعد اپنا نام عائشہ حسین رکھ لیا تھا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ عائشہ خان نے شوبز انڈسٹری کو چانک چھوڑنے کا اعلان کیا اور پھر بیرون ملک جاتے ہی انہوں نے اپنے منگیتر
میجر عقبہ حدید کے ساتھ تصویرشیئر کردی ۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر عائشہ خان نے اپنے منگیتر میجر عقبہ حدید ملک کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم دونوں مداحوں کے پیاراور دعاؤں پر شکر گزار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے میڈیا انڈسٹری کو
چھوڑنے کا اعلان کچھ عرصہ قبل کیا تھا کیونکہ میں شوبز کی چکا چوند سے دور رہنا چاہتی ہوں۔ان کاکہنا تھا کہ ہم گزشتہ کچھ سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور پچھلے سال ہماری منگنی ہوئی تھی۔