عائشہ خان نے شوبز چھوڑنے کی نیک وجہ بتادی

نامور پاکستانی اداکارہ عائشہ خان نے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد شادی کرنے جارہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے شوبز کو خیرباد کہا ہے۔

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائشہ خان نے گزشتہ ماہ اچانک شوبز چھوڑنے کا اعلان کرکے اپنے مداحوں سمیت تمام لوگوں کو حیران کردیا تھا، لیکن انہوں نے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں شوبز چھوڑنے پر کوئی افسوس نہیں ہے اور وہ اپنی زندگی کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھتے ہوئے بہت اطمینان محسوس کررہی ہیں۔ لیکن اب تقریباً ایک

ماہ بعد عائشہ خان نے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شادی کرنے جارہی ہیں۔
عائشہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا میں اور میرے منگیتر آپ سب کی دعاؤں اور محبتوں کے شکر گزار ہیں، کچھ عرصہ قبل میں نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا کیونکہ میں اب شوبز کی چکاچوند سے دور رہنا چاہتی ہوں۔ میں نے گزشتہ برس منگنی کی تھی۔ میں اور میرے منگیتر ہم دونوں ایک دوسرے کو گزشتہ کئی برسوں سے جانتے ہیں۔ میں

تمام لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کہ ہمارے فیصلے کی عزت کریں۔ اس کے علاوہ ہمیں اور ہمارے خاندانوں کو ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
واضح رہے کہ عائشہ خان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے متعددکامیاب ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ جب کہ ان کی جوڑی ہمایوں سعید کے ساتھ سب سے زیادہ پسند کی گئی۔


Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.