”عائشہ عمر نے اس حالت میں بھی کسی کو اپنے آپ کو ہاتھ تک نہ لگانے دیا اور۔۔۔“ عامر لیاقت نے عائشہ عمر کو ”شریف لڑکی“ ثابت کرنے کی کوشش کی تو آگے سے انہوں نے ایسا جواب دیدیا جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی

عامر لیاقت نے اپنی بات شروع کرتے ہوئے کہا کہ شوبز سے وابستہ افراد کی بھی عزت اور وقار ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح سندھ جاتے ہوئے ہائی وے پر عائشہ عمر کا ایکسیڈنٹ ہو گیا اور وہ مدد کیلئے آنے والے کسی بھی فرد کو ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں دے رہی تھیں۔

عامر لیاقت یہاں یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اداکاراؤں کا بھی ایک وقار ہوتا ہے اور وہ اجنبیوں کو ہاتھ لگانے کی اجازت بھی نہیں دیتیں۔ مختصر یہ کہ وہ بتانا چاہ رہے تھے کہ اگرچہ عائشہ عمر کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے لیکن اس کے باوجود ان کی عزت و وقار ہے لیکن عائشہ عمر نے اجنبی لوگوں کو ہاتھ لگانے کی اجازت نہ دینے سے متعلق کچھ اور ہی وجہ بتا دی جس پر پروگرام میں شریک افراد بھی حیران رہ گئے۔

عائشہ عمر نے کہا کہ میں اس لئے ان لوگوں کو ہاتھ لگانے سے اس لئے نہیں روک رہی تھی کہ وہ اجنبی ہیں بلکہ میں ڈر گئی تھی کہ یہ اغواءکار ہیں جو مجھے اغواءکر لیں گے یا پھر میرا کوئی سامان چوری کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوفناک لمحہ تھا اور میرے دماغ میں منفی باتیں ہی گھوم رہی تھیں جیسا کہ کوئی اجنبی مجھے اغواءکر لے گا۔ عائشہ عمر نے لائیو پروگرام میں یہ جواب دے کر عامر لیاقت کی طرف سے بتائی گئی وجہ کو بالکل ہی مسترد کر دیا۔

مذکورہ گفتگو سننے کیلئے 11 ویں منٹ سے ویڈیو دیکھیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.