کرکٹ کی تاریخ کا سب سے انوکھا ترین واقعہ اظہر علی کے ساتھ پیش آ گیا ، دیکھ کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
دوران میچ انتہائی دلچسپ وعجیب قسم کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں لیکن آج جو آسٹریلیا کیخلاف میچ میں اظہر علی کے ساتھ ہوا ہے وہ شائد ہی کسی اور کھلاڑی کے ساتھ ہو ا ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں اسی طرح کاایک مزاحیہ واقعہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ابوظہبی میں جاری میچ کے دوران پیش آیا۔اظہر علی نے پیٹر سڈل کی گیند پر تھرڈ مین باونڈری کی جانب اسٹروک لگایا اور گیند بالکل باو¿نڈری کے نزدیک جاکر رک گئی اور اظہر علی سمجھے شائد چوکا ہو گیاہے اور وہ رن مکمل کیے بغیر ہی پچ پر کھڑے ہو کر اسد شفیق کے ساتھ کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہو گئے اور انہیں شائد اس بات سے بھی انداز ہ نہیں ہوا کہ اگر چوکا ہو گیاہے تو فیلڈر اتنی تیزی سے گیند کی جانب کیوں بھا گ رہاہے ۔تاہم فیلڈر اور کیپر نے اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھایا اور اظہر علی کو رن آوٹ کر دیا ۔
یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ ساتھی کھلاڑی اسد شفیق نے بھی گیند کے باونڈری لائن پر لگنے یا نہ لگنے کو نظر انداز کردیا اور اظہر علی کے ساتھ وکٹ کے درمیان میں ہی باتوں میں لگ گئے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق اگر اس اسد شفیق کیپر کی جانب کھڑے ہوکر اظہر علی سے باتیں کرتے تو وہ آو¿ٹ ہوسکتے تھے جبکہ اگر فیلڈر باو¿لنگ کریز کی جانب تھرو کرتے تب بھی وکٹ اسد شفیق کی ہی جانی تھی۔