عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

عازمین حج کے لئے خوشخبری آگئی ، آئندہ سال حج پالیسی میں 2 سال کے لئے قرعہ اندازی کی تجویز دے دی گئی ،اب دوسرے سال والے کامیاب عازمین قسطوں میں رقم جمع کراسکیں گے، حج پالیسی کا مسودہ آئندہ ماہ کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ سال حج پالیسی کے بنیادی نکات تیار کرلئے گئے، نکات میں 2 سال کے لئے قرعہ اندازی کی تجویز دی گئی ہے ، دوسرے سال والے کامیاب عازمین قسطوں میں رقم جمع کراسکیں گے، قرعہ اندازی جنوری میں ہونے کا امکان ہے۔

حج پالیسی کا مسودہ آئندہ ماہ کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، کابینہ نےمنظوری دی تو3سال کےلئے پالیسی کی مشروط منظوری دی جائےگی ، منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگی۔

سپریم کورٹ نےقراردیاتھاہرسال نئی حج پالیسی جاری کی جائے ، وزارت مذہبی امور3 سال کیلئے ایڈوانس حج عمارات سستی کرائے پر لینا چاہتی ہے ، کابینہ نےمنظوری دی توپھرسپریم کور ٹ سےاجازت لی جائے گی۔

یاد رہے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نورالحق قادری نے کہا تھا کہ قابل عمل تجاویز کی روشنی میں آئندہ سال سرکاری حج کی پالیسی ترتیب دی جائے گی، پہلےاحساس نہیں تھاکہ سعودی حکومت حج پر کتنا دھیان دیتی ہے، سسٹم میں شامل ہوکراحساس ہوا سعودی حکمران حج انتظامات پر بہت زیادہ فوکس کرتے ہیں۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ حج میں ہرسال کےنئےتجربات ہیں جن سےاستفادہ ہوتا ہے کیونکہ یہ ایک بالکل مختلف قسم کا تجربہ ہے اور رکن ادا کرنے کے دوران مشقت، جدوجہد ، سختیوں کو برداشت کرنا ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں پہلی بار ایک لاکھ23ہزارحاجیوں نے مرکزیہ میں قیام کیا، وزیراعظم عمران خان باقی 4 شہروں کے لیے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ منظورکریں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.