” صرف چند دن میں نے یہ گھریلو ٹوٹکا استعمال کیا اور میرے بال پھر سے گھنے ہوگئے“ پاکستانی خاتون نے نسخہ بتادیا

Dofihs
اکثر خواتین کو بال گرنے یا کمزور ہونے کی شکایت پیش آتی رہتی ہے اور وہ طرح طرح کے ٹوٹکے آزما کر انہیں مزید خراب کرلیتی ہیں لیکن اب ایک پاکستانی خاتون نے ایسا آزمودہ نسخہ بتادیا ہے جو صرف 4 ہفتوں کے اندر بالوں کو گھنا کردیتاہے۔
ویب سائٹ مینگوباز پر ایک خاتون نے اپنے آرٹیکل میں بتایا کہ اس کی سہیلی کی شادی تھی لیکن اس کے بال بہت کم تھے جس پر میں نے اسے ایک نسخہ بتایا اور اس سے وعدہ لیا کہ وہ ہر روز یہ تیل باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرے گی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کی سہیلی نے دفتر میں حلف اٹھایا کہ وہ سب لوگوں کے سامنے یہ تیل ہر روز 15 منٹ تک لگائے گی ۔
خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی سہیلی کو نادر نسخہ بتایا اور ہر جمعہ اس کے سر کی باقاعدگی سے تصاویر لے کر پہلے والی تصاویر سے موازنہ بھی کرتے رہے۔ ’ میری سہیلی نے پہلے ہفتے تیل استعمال کیا تو کچھ خاص فرق نہیں پڑا لیکن ہم نے یہی فیصلہ کیا کہ کچھ مزید وقت دیا جانا چاہیے‘۔
News 1518864465 7099

خاتون کا کہنا ہے کہ دوسرے ہفتے (جمعہ کے روز) جب اس نے اپنی سہیلی کے سر کی تصویر کھینچی اور اس کا پہلے ہفتے کی تصویر سے موازنہ کیا تو فرق بہت واضح ہوچکا تھا۔ اب اس کے سر کی مانگ قدرے تنگ ہوچکی تھی جبکہ سر کے مردہ مسام دوبارہ سے زندہ ہوگئے تھے۔

تیسرے ہفتے مانگ مزید بھر گئی جبکہ بال بھی گھنے ہوگئے اور ان میں مضبوطی بھی آئی ، جو نسخہ بتایا وہ اپنا کام دکھانے لگا تھا۔

چوتھا ہفتہ سب سے بہترین تھا کیونکہ اب بالوں میں زمین آسمان کا فرق پیدا ہوچکا تھا، نئے بال اگ آئے تھے اور یہ مضبوط بھی ہوچکے تھے۔
News 1518864465 3849

یہ گھریلو ٹوٹکا انتہائی آسان ہے اس کیلئے نہ تو کشتے بنانے کی ضرورت ہے اور نہ ہی لمبے چوڑے اخراجات کرنے کی ضرورت ہے بلکہ آپ کو صرف ذیل میں دی گئی تین چیزوں کی ضرورت ہے۔
1: زیتون کا تیل (ایک کپ)
2: سرسوں کا تیل (ایک کپ)
3: میتھی دانہ (ایک چوتھائی کپ)

کرنا یہ ہے کہ میتھی دانے کو 3 سے 5 منٹ تک روسٹ کرلیں یا بھون لیں ۔ اس کے بعد ایک بوتل میں سرسوں اور زیتون کے تیل کو اچھی طرح مکس کرلیں اور پھر اس میں بھنا ہوا میتھی دانہ ڈال لیں اور انہیں دوبارہ مکس کرلیں۔ اب اس بوتل کو گھر کے کسی محفوظ کونے میں رکھ دیں اور 15 دن تک اسے یونہی پڑا رہنے دیں۔
16 ویں دن آپ کے بالوں کا معالج تیل بالکل تیار ہوچکا ہے اور اب آپ اسے روزانہ 15 سے 20 منٹ تک اپنے بالوں پر لگائیں اور اس کے بعد سر کو دھولیں۔ یاد رہے کہ اس تیل کو 20 منٹ سے زیادہ نہ لگائیں کیونکہ اس سے پیدا ہونے والی حرارت کا ردعمل بھی ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے سر میں مہاسے (پِمپلز)اور آبلے پڑنے کا خدشہ ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.