’’بابا گرو نانک مسلمان تھے ‘‘ بابا گرو نانک گرودوارا کرتار پور سے کتنے گز کے فاصلے پر دفن ہیں ؟ برصغیر کی انتہائی معروف شخصیت نے جب کشف القبور کا چلہ کیا تو بابا جی گرو نانک کی قبر میں کیا دیکھا ؟ سنسنی خیز انکشافات
اولیا کے احوال سے متعلق تحقیق کرنے والے شاہد نذیر چوہدری کا کہنا ہے کہ ایس ایم ظفر کے والد کشفی شاہ نظامی نے انکشاف کیا تھا کہ باباگورو نانک کی قبر گرودوارا کرتار پور سے 50 گز کے فاصلے پر درخت کے نیچے موجود ہے ،یہاں باباگرونانک نے کشفی شاہ نظامی سے روحانی ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق اولیا پر تحقیق کرنے والے شاہد نذیر کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے میں ایک روحانی شخصیت بابا کشفی نظامی پر تحقیق کررہا تھا کہ مجھے معلوم ہوا کہ وہ پاکستان کے معروف ماہر قانون ایس ایم ظفر کے والد ہیں جس پر میں ان سے ملا تو انہوں نے مجھے مشورہ دیا کہ میں خود کرتار پور جاوں اور وہاں جا کر اس اینٹ کو
دیکھوں جو کشفی نظامی صاحب سے منسوب ہے کیونکہ کشفی نظامی جب روحانیت کی جانب مائل ہوئے تھے تو وہ یہیں آکر چلہ کاٹا جاتا تھا۔
اسی دوران انکی بابا گورو نانک کی زیارت ہوتی تھی اور یہ بات انکی ڈائری میں بھی درج تھی جو ایک سو دس سال پرانی تھیں۔بابا کشفی نظامی سے سیالکوٹ کے احسان صابری نے ملاقات کی جنہوں نے بعد میں انہی کی معیت میں کرتار پور کا دورہ کیا۔اس دوران کشفی نظامی نے اس جگہ کی نشان دہی کی کہ جہاں برگد کے درخت کے نیچے بابا گورونانک کی قبر موجود تھی۔ خواجہ کشفی شاہ نظامی کے ساتھ موجود احسان صابری نے وہاں پر کشف القبور کے حوالے سے عمل کیا تو انہوں
نے بتایا کہ بابا گورونانک وہیں دفن ہیں اور وہ آج بھی اسی لباس میں ہیں جس میں انکو دفن کیا گیا تھا۔انکا کہنا ہے کہ 1539 میں جب بابا گورونانک کے وصال پر جھگڑا بڑھا تو وہاں کے مسلمان تحصیل دارشاہ رحمان نے بابا گورونانک کے جسد مبارک کی جگہ ایک خوشبودار چادر رکھ دی اور لاش راتوں رات مسلمانوں کے حوالے کردی جنہوں نے اسے اسی برگد کے درخت کے نیچے دفن کر دیا جبکہ صبح چادر بھی تقسیم کر لی گئی۔جہاں باباگرونانک کی قبر ہے وہاں اکثر مسلمان صوفیا چلہ کاٹنے جاتے تھے اوروہاں ہی کشفی نظامی بابا گرونانک سے روحانی ملاقاتیں کرتے ۔کشفی نظامی کا دعویٰ تھا کہ بابا گرونانک نہ صرف مسلمان تھے بلکہ حاجی اور ولی خدا بھی تھے۔اس لئیے یہ مقام سکھوں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے لیے بھی انتہائی متبرک رہا ہے۔انہوں نے مزید کیا بتایا ویڈیو ملاحظہ کریں۔98