وزیر اعظم عمران خان کے پروٹوکول کیلئے سڑک بند کی گئی تو ٹریفک جام دیکھ کر کونسا معروف وزیر ٹریفک اہلکار بن گیا؟؟ پاکستانی ششد رہ گئے

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے پروٹوکول اور وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا عملی مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب وزیر اعظم کے پروٹوکول کے لیے بند کی گئی سڑک مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کھلوادی ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں

وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان ایک سڑک کنارے کھڑے ٹریفک وارڈن کا کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا قافلہ پاک سیکرٹریٹ سے گزر رہا تھا تو پولیس نے پروٹوکول کے لیے بیریئر لگا کر

راستہ عوام کے لیے بند کردیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے لیے جب سڑک کو بند کیاگیا تو فوری طور پر ڈاکٹر بابر اعوان کو سڑک کھلوانے کی ہدایت کی۔ عمران خان کی ہدایت پر ڈاکٹر بابر اعوان اپنی گاڑی سے اترے اور بیریئر ہٹا کر عوام کے لیے راستہ کھلوایا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.