بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی پاکستانی بلے باز بابراعظم ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں نمبر 1 بلے باز بن گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں 68، 45 اور 50 رنز کی اننگ کھیلی جس کے بعد وہ اب آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔انہوں نے سیریز میں مجموعی طور پر 117.26 کی اوسط سے 163 رنز بنائے اور پانچویں نمبر سے پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں اور اس کے علاوہ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان کو بھی تنزلی ملی ہے اور وہ تین درجہ کی تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں
حال ہی میں انگلینڈ کے کھلاڑی جیسن روئے نے سری لنکا کیخلاف سیریز میں 36 گیندوں پر 69 رنز بنائے جس کے بعد وہ آئی سی سی کی رینکنگ میں پانچ درجے بہتری کے بعد 9 وین پوزیشن پر آ گئے ہیں ۔