بچے کی پیدائش کے دوران اگر خواتین یہ چیز ہاتھ میں پکڑلیں تو درد بہت کم ہوجاتا ہے، سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن طریقہ بتادیا

زچگی کے درد کو جان کنی کی تکلیف سے مشابہہ کہا جاتا ہے تاہم اب سائنسدانوں نے دردِ زہ کو کم کرنے کا ایک انتہائی حیران کن طریقہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”اگر خواتین بچے کو جنم دینے کے دوران اپنے شوہر کا ہاتھ تھام لیں تو ان کے درد کی شدت کم ہو جاتی ہے۔“ اس کی وجہ انہوں نے یہ بیان کی ہے کہ شریک حیات کی محبت دماغ میں ایسی تبدیلی لاتی ہے جس سے خواتین کے لیے تکلیف برداشت کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں امریکہ کی یونیورسٹی آف کولوریڈا کے سائنسدانوں نے 20خواتین پر تجربات کیے۔ انہوں نے ان خواتین کے پاﺅں پر ایک جتنا گرم پانی ڈالا۔ ایسے میں ان میں سے آدھی خواتین تنہاءتھیں جبکہ آدھی کے ہاتھ ان کے شوہروں نے تھام رکھے تھے جن سے وہ محبت کرتی تھیں۔اس دوران آلات کے ذریعے سائنسدانوں نے ان خواتین میں تکلیف کی شدت کی پیمائش کی تو معلوم ہوا کہ جن خواتین کے ہاتھ ان کے شوہروں نے تھام رکھے تھے انہیں تکلیف کا احساس باقی خواتین کی نسبت آدھے سے بھی کم ہوا۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر پاویل گولڈ سٹین کا کہنا تھا کہ ”مجھے اس تحقیق کا خیال اس وقت آیا جب میری اہلیہ نے بیٹی ایملی کو جنم دیا۔ اس دوران میں نے اس کا ہاتھ تھام رکھا تھا، بعدازاں میری اہلیہ نے بتایا کہ اس وجہ سے اسے درد کا احساس کم ہوا۔ اس پر میں نے یہ تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا اور واقعی اس کی بات درست ثابت ہوئی۔“

Leave A Reply

Your email address will not be published.