’بچے کو جنم دینے سے پہلے میں نے اچھی طرح منہ پر میک اپ کیا کیونکہ۔۔۔‘ ماں بننے والی نوجوان لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

بچے کی پیدائش کا مرحلہ بہت نازک ہوتا ہے۔ اس موقع پر ہر کسی کو زچہ و بچہ کی سلامتی کی فکر لاحق ہوتی ہے، لیکن اس نوجوان لڑکی کو دیکھئے جو اپنے بچے کی پیدائش کے وقت کسی بھی اور چیز سے زیادہ اپنے میک اپ کی فکر میں مبتلاءتھی۔

دی میٹرو کے مطابق یہ 22 سالہ لی این جیرل ہے جس کے بچے کی پیدائش کا وقت آیا تو اس نے ہسپتال کے کمرے میں ہی اپنا میک اپ کا سامان منگوا لیا۔ پیدائش کے متوقع وقت سے پہلے ہی اس نے میک اپ شروع کر دیا اور پھر جب زچگی کا مرحلہ شروع ہو گیا تو بھی وہ میک اپ کرتی رہی۔ جب درد کی شدت انتہاءکو پہنچ گئی تب ہی اس نے میک اپ برش ہاتھ سے چھوڑا۔

لی این کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچے کی پیدائش کے موقع پر بدصورت نظر نہیں آنا چاہتی تھی۔ اس نے زچگی کے دوران میک اپ کی تصاویر بھی بنوائی ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا ہے۔ اس کے ہاں ایک پیاری سی بچی نے جنم لیا ہے جس کا نام اولیویا رکھا گیا ہے۔ لی این پر تنقید تو بہت ہو رہی ہے لیکن وہ کہتی

ہے کہ اسے اس تنقید کی کوئی فکر نہیں، بلکہ اس کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے زچگی کے دوران بنائی گئی تصاویر مستقبل میں اپنی بیٹی کو دکھانے کے لئے بطور خاص محفوظ بھی کر لی ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.