ڈی آئی خان میں بچی سے زیادتی کے ملزم کو3 بار سزائے موت، 9 لاکھ روپے جرمانہ
26 جنوری 2017 کوظفر آباد کالونی میں 6سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کیس کے ملزم بلال کو عدالت نے 3 بار سزائے موت اور9 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔
تھانہ ٹاؤن کی حدود ظفرآباد کالونی ڈیرہ میں26 جنوری 2017 کو 6 سالہ م شادی کی تقریب کے دوران اچانک لاپتہ ہوگئی، بعد ازاں اس کی لاش ظفر آبادکے علاقے سے ملی تھی، پوسٹمارٹم رپورٹ میں بچی کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر مارنے کی تصدیق ہوئی تھی۔
مقدمے کے اندراج کے بعد شک پر پولیس نے دوران تفتیش اس کے چچا ذاد بھائی مجرم محمد بلال کو شامل تفتیش کیاتواس نے اعتراف جرم کرلیا۔