بچوں سےزیادتی کے مجرمان کو پھانسی کے بعد24 گھنٹوں کیلئے سر عام لٹکانے کا مطالبہ ،حکومتی رکن اسمبلی نے بڑا قدم اٹھالیا
وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے وزیر قانون فروغ نسیم کو خط لکھا ہے جس میں بچوں کے ساتھ زیادتی ملزموں کو سرعام پھانسی دینے کا سفارش کی گئی ہے خط میں اسلام آباد میں بچی فرشتہ، زینب، عاصمہ کے واقعات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے علی محمد خان نے کہا ہے کہ بچوں سے زیادتی کرنے والے قاتلوں کو چوکوں پر سرعام لٹکایا جائے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے شرعی قوانین کے مطابق قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ شریعت کے مطابق قانون میں ضروری ترامیم کی جائیں۔ امید ہے سول سوسائٹی اپوزیشن نوائے وقت کے قانون میں ایسی ترمیم کی حمایت کریں گے۔