بادامی باغ میں ایک اور14 سالہ بچی مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار ہو گئی،مالک مکان ملزم گرفتار

بادامی باغ میں ایک اور بچی مبینہ زیادتی کا شکار ہو گئی، مالک مکان نے دیگرملزمان کے ہمراہ چودہ سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ بچی نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ مالک مکان شہزاد مجھے نامعلوم مقام پر لے گیا، وہاں پر دیگر نامعلوم افراد بھی تھے جنہوں نے ملکر مجھ سے اجتماعی زیادتی کی۔بادامی باغ پولیس نے کاروائی کرتے ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل بھی کروایا جا چکا ہے اور رپورٹ فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوادی گئی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.