حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں پر بڑی پابندی عائد کر دی ، سن کر کئی افراد کی چیخیں نکل جائیں گی

حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں پر ایسی پابندی عائد کر دی ہے کہ سن کر کئی پاکستانیوں کے دل ٹو ٹ جائیں گے کیونکہ حکومت نے پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی سال بھر میں صرف ایک موبائل فون پاکستان لا سکیں گے۔ت

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے 31 دسمبر کے بعد ملک میں آنے والے غیر قانونی موبائل فونز کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے علاوہ اب سمندر پار سے پاکستانی بھی سال بھر میں ایک ہی موبائل پاکستان لا سکیں گے ۔حکومت نے اووسیز پاکستانیوں پر ایک اور پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی سال بھر میں صرف ایک موبائل فون پاکستان لا سکیں گے۔مقامی طور پر بننے والے موبائل فونز کی پیداوار کو فروغ دیا جائے گا۔ اس

بات کا فیصلہ جمعہ کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اس حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 82 ملین کے موبائل فونز پر ٹیکس ادا ہو رہا ہے۔ ڈھائی ارب روپے کے موبائل فونز غیر قانونی طریقے سے آ رہے ہیں جن پر ٹیکس ادا نہیں ہو رہا۔اسی لیے اب اسمگل شدہ موبائل فونز کے خلاف اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.