بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کو کتنے سال کا ویزہ جاری کیا جائے گا؟ وزیر اعظم نے اعلان کردیا
وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ بیرون ملک کام کرنے کیلئے جانے والے پاکستانیوں کو تین سال کے ویزے جاری کیے جائیں گے۔
غربت مٹاﺅ پروگرام کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک جا کر کام کرنے والے پاکستانیوں کو خوشخبری سنائی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک جا کر کام کرنے والوں کو آئندہ ایک سال کا نہیں بلکہ کم از کم تین سال کا ویزہ دیا جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بیرون ملک جا کر کام کرنے والے پاکستانیوں کو سپیشل ویلفیئر ٹکٹ دیے جائیں گے۔