کل قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں مہمانوں کی گیلری میں بیٹھی بختاور اور آصفہ بھٹو آپس میں کیا باتیں کرتی رہیں ؟ احوال سامنے آ گیا
ملک کی پندرہویں قومی اسمبلی کی حلف برداری کے موقع پر بینظیر بھٹو شہید کی بیٹیوں بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو جو مہمانوں کی گیلری میں بیٹھی تھی جنہیں اپنی والدہ کی یاد آتی رہی اور ان کی کمی محسوس کرتی رہیں اس کا اظہار انہوں نے قرینی ساتھیوں سے کیا ۔
جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو13اگست بروز سوموار زرداری ہاؤس سےبڑے جلوس کی شکل میں پارلیمنٹ ہاؤس لے جانے کا فیصلہ کیاہے ، وہ پہلی مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو کو13اگست بروز سوموار زرداری ہاؤس سے جلوس کی شکل میں پارلیمنٹ ہاوس لے جانے کا فیصلہ کیاہے ، وہ پہلی مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔ا س حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ سوموار کوبلاول بھٹو کو زرداری ہاؤس سے جلوس کی شکل میں پارلیمنٹ ہاؤس لے جا یاجائیگا۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری واحد ممبر پارلیمنٹ ہیں جن کانانا،نانی ،والدہ ،والد، پھپو اور دادا بھی ممبر پارلیمنٹ رہے ہیں جبکہ ان کے ماموں میر مرتضی بھٹو سندھ اسمبلی کے رکن رہے ہیں،بلاول بھٹو کی نانی نصرت بھٹو
مرحومہ پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور ملکی سیاست میں انتہائی متحرک کردار ادا کرتی رہی ہیں،انہوں نے اپنے شوہر کی قید کے دنوں میں پارٹی کی قیادت سنبھالی اور ان کی رہائی کے لیے بھرپور سیاسی تحریک چلائی، وہ 1979ء سے 1984ء تک پارٹی کی چیئرپرسن رہیں جب کہ بعد کے دنوں میں وزیرِ اعظم بننے والی اپنی بیٹی بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں وہ سینئر وزیر بھی رہیں، ان کا عہدہ نائب وزیرِ اعظم کے مساوی تھا۔بلاول بھٹو اتوار کی شام زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرینگے جس میں پارٹی کے نو منتخب اراکین شریک ہوں گے۔(ز،ط)
Comments are closed.