بھارت کا بالاکوٹ پر حملے کا دعویٰ لیکن علاقے کے رہنے والوں نے وہاں کیا دیکھا؟ عینی شاہدین سامنے آ گئے
بھارت، پاکستان دشمنی میں اس قدر اندھا ہو گیا ہے کہ جنگ کی دھمکیاں دینے کے بعد اس کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کی جسارت بھی کر ڈالی مگر پاک فضائیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
بھارتی طیارے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالاکوٹ تک آئے مگر پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی بروقت کارروائی پر ایسے حواس باختہ ہوئے کہ بھاگنے سے پہلے ’پے لوڈ‘ بھی گرا گئے جس کی تصاویر اور تفصیلات پاک فوج کی جانب سے جاری کی جا چکی ہیں۔
بالاکوٹ کے قریب واقعہ علاقے جابہ کے رہائشی محمد عادل نے اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ میں زمینداری کرتا ہوں اور رات تین بجے کے وقت بہت سخت خوفناک آواز آئی۔ رات تین بجے کا وقت تھا کہ بہت سخت خوفناک آواز آئی، ہمیں لگا کہ آسمان گرج رہا ہے یا زلزلہ آ رہا ہے، ہم پھر رات کو سوئے نہیں، پھر پانچ سے دس منٹ بعد ہمیں پتہ چلا کہ بہت سخت دھماکہ ہوا ہے۔
یہ دھماکے جس جگر پر ہوئے اس کا نام کنگڑ کٹھہ ہے جبکہ اس کا اصل نام کنگڑ ہے۔ پانچ دھماکے بیک وقت ہوئے پھر اس کے بعد جہاز کی آواز جو 5 سے 10 منٹ بعد بند ہو گئی، پھر اس کے بعد ہمارے اپنے پاکستانی۔۔۔ کوئی آواز آ رہی تھی اور جب ہم صبح کے وقت وہاں گئے تو بہت بڑا گڑھا پڑا ہوا تھا، درخت بھی گرے ہوئے تھے اور 4 سے 5 مکان تباہ ہوئے جبکہ ایک بندہ زخمی ہوا ہے۔ویڈیو دیکھئے