”خبردار!!! یہ بلے کا نشان نہیں ہے“ بیلٹ پیپر پر شیر کے نشان کے نیچے کون سا نشان ہے؟ بیلٹ پیپر کی تصویر نے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچا دی، دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کل عام انتخابات کیلئے صبح 8 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک پولنگ ہو گی جس دوران قومی شناختی کارڈ کے حامل افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انتخابات سے کچھ گھنٹے قبل ہی سوشل میڈیا پر بیلٹ پیپر کی مبینہ تصویر وائرل ہو گئی ہے جس پر شیر کے نشان کے نیچے ایک ایسا نشان بنایا گیا ہے جس نے پی ٹی آئی والوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر کے نشان کے نیچے بلے کی طرح نظر آنے والا کوئی نشان ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ کس چیز کی تصویر بنائی گئی ہے۔ تاحال یہ بھی واضح نہیں کہ بیلٹ پیپر کی وائرل ہونے والی یہ تصویر اصلی بھی ہے یا پھر گزشتہ انتخابات کے وقت بنائی گئی تھی۔

اس تصویر نے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور حامیوں میں کھلبلی مچا دی ہے اور ووٹرز کو آگاہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ بلے پر نشان کے خواہشمند افراد یہ جان لیں کہ یہ بلا نہیں ہے اور مہر لگانے سے پہلے اچھی طرح بیلٹ پیپر کا مشاہدہ کر لیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.