”یہ چھت پر گوشت کیوں رکھا ہے ؟“ بنی گالہ میں صحافی کا بشریٰ بی بی سے سوال ، آگے سے جواب ایسا ملا کہ ہوش اڑ گئے
ایک نیوزویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے انٹرویو کیلئے بنی گالہ پہنچنے والی غیرملکی صحافی کو کپتان کی مصروفیات کے باعث وقت بتانے کے لیے گھر کے مختلف حصوں کا بشریٰ بی بی نے دورہ کرایا اور اس دوران گھر کے ایک حصے میں خاتون صحافی نے بالکونی پر پڑا گوشت دیکھ لیا اور استفسار پر کپتان کی اہلیہ نے ایسی بات بتادی کہ آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے ۔
پاکستانی جریدے ’دی فرائیڈے ٹائمز‘ میں ’سچ گپ ‘کے عنوان سے لکھے گئے کالم میں بنی گالہ میں موجودذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاگیا ہے کہ صحافی نے گھر کے مختلف حصوں کے دورے کے دوران ایک شیشے کے دوسرے طرف ٹیرس پر پڑے گوشت کو دیکھا تو استفسار کیا کہ یہ کس لیے ہے؟
اس پر بشریٰ بی بی نے صحافی کو بتایاکہ یہ گوشت ’جنات کے لیے ہے جو اس گھر میں رہتے ہیں‘۔یہ جواب سنتے ہی ڈر کی ماری صحافی ششدر رہ گئی۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ’سچ گپ ‘ کے عنوان سے لکھے جانیوالے کالم میں چٹ پٹی خبریں طنزیہ انداز میں شائع کی جاتی ہیں اور اس ہفتے انہوں نے بنی گالہ کو اپنا موضوع بنایا۔